چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہ چلےجو ایوان میں پارٹی کیلیے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے، وزیر اعظم کا پارلیمانی بورڈ اجلاس سے خطاب
چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہ چلےجو ایوان میں پارٹی کیلیے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے، وزیر اعظم کا پارلیمانی بورڈ اجلاس سے خطاب

کیاعمران خان کی وجہ سے فوج بدنام ہو رہی ہے؟

اپوزیشن کے دھرنے میں مظاہرین وزیراعظم عمران خان کا استعفیِ لینے پربضد ہیں،اکثر مظاہرین کا کہناتھا کہ عمران  خان کی وجہ سے فوج بدنام ہو رہی ہے۔

پنڈال میں اے این پی، مسلم لیگ ن، نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور جے یو پی کے کارکنان بھی نظر آئے۔

جلسے میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفورحیدری نے فوج کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ سرحد پر ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں۔ ہماری عوام شہید ہورہی ہے۔اس پرآپ کی نظر ہونی چاہیے اور مودی کو سبق سکھانے پرآپ کی نظر ہونی چاہیے۔

مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ آپ کی نظر افغانستان کے بارڈرپرہونی چاہیےآپ یہ سب چھوڑ چھاڑکے اپوزیشن پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ ادارے غیر جانبدار رہیں اگرآپ غیرجانبدار رہیں گے تو پوری قوم سے عزت پائیں گے۔

مظاہرین عمران خان اور ان کی حکومت کے خلاف بھرپورنعرے بازی کرتے رہے۔ پنڈال میں بار بار”گو نیازی گو” کے نعرے گونجتے رہے۔

اے این پی کے ایک کارکن غلام حسین نے کہا کہ عمران کی وجہ سے فوج بدنام ہو رہی ہے اوراس بیان کے بعد لوگ مذید فوج پر تنقید کریں گے۔ میرے خیال میں فوج کوان معاملات سے دوررہنا چاہیے۔

جمیعت کے رہنما مطیع اللہ کا کہنا تھا کہ اگردو دن میں حکومت نے استعفیِ نہیں دیا تو پھر ہم دیکھیں گے کہ ہمارے قائدین کیا حکم دیتے ہیں۔

جمیعت کے کارکنان سے پوچھا گیاکہ وہ کتنے دن کی تیاری کرکے آئے ہیں؟ کچھ نے کہا کہ ان کی کم از کم دس دن کی تیاری ہے جبکہ مذید بندوبست کیا جا رہا ہے تاہم اسلام آباد میں ممکنہ بارش اور سخت سردی کی صورت میں یہ احتجاج مختصر بھی ہو سکتا ہے۔

ہزارہ سے تعلق رکھنے والے جمیعت کے ایک کارکن راج ولی شاہ نے کہا کہ اگرعمران خان استعفی نہیں دیتے تو وہ ڈی چوک تک جائیں گے۔

گوادر میں جمعیت کے امیرعبدالحمید انقلابی نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت یا فوج نے طاقت استعمال کی تو ہم مقابلہ کریں گے۔ ہم قائدین کے حکم پرہرکام کرنے کے لیے تیار ہیں۔استعفے سے کم کوئی بات نہیں ہوگی۔