مہمان ٹیم کی جانب سے مشفق الرحیم نے 43 گیندوں پر60 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔فائل فوٹو
مہمان ٹیم کی جانب سے مشفق الرحیم نے 43 گیندوں پر60 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔فائل فوٹو

 بنگلہ دیش نے بھارتی سورماﺅں کا غرور خاک میں ملا دیا

بنگلہ دیش نے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی سورماﺅں کا غرور خاک میں ملا کر میزبان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت کی جانب سے دیا جانے والا 149 رنزکا ہدف بنگلہ دیش نے 20 ویں اوورکی تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔ مہمان ٹیم کی جانب سے مشفق الرحیم نے 43 گیندوں پر60 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور ناٹ آﺅٹ رہے۔ سومیا سرکار نے 39، محمد نعیم نے 26 اور کپتان محمد اللہ نے 15 رنز بنائے۔

قبل ازیں بھارتی ٹیم نے نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم (نیا نام ارون جیٹلی اسٹیڈیم)میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر148 رنز بنائے تھے۔

انڈیا کی جانب سے شیکھردھون 41 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ رشبھ پنت نے27، شریاس ایئر نے 22 اور پانڈیا نے 15 رنزکی اننگ کھیلی۔