پاکستان کبڈی فیڈریشن حکام آج ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کریں گے۔فائل فوٹو
پاکستان کبڈی فیڈریشن حکام آج ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کریں گے۔فائل فوٹو

پاکستان کو پہلی مرتبہ کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو پہلی مرتبہ کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی ہے ،لاہور 12 جنوری سے کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

ورلڈکپ میں شرکت کیلیے بھارتی کبڈی فیڈریشن نے بھی ہاں کر دی ہے ۔ بھارت علاوہ ایران ،امریکہ ،آسٹریلیا اور کینیڈا بھی شریک ہوں گے ۔ کینیا، ناروے ، نیوزی لینڈ اور جرمنی نے بھی ورلڈ کپ کبڈی میں شرکت کی خواہش کا اظہار کر دیاہے ۔پاکستان کبڈی فیڈریشن حکام آج ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کریں گے ۔

یاد رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے بھی دروازے آہستہ آہستہ کھلنا شرو ع ہو گئے ہیں اور حال ہی میں سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے تھے جسے دیکھنے کیلئے پاکستان کی عوام بڑی تعداد میں سٹیڈیم پہنچی جبکہ اس موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔