حملے میں کسی آسٹریلوی باشندے کی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔فائل فوٹو
حملے میں کسی آسٹریلوی باشندے کی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔فائل فوٹو

کینیڈین گولڈ مائن کمپنی کی بس پر فائرنگ۔37 افراد ہلاک

افریقی ملک برقینا فاسو میں نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کرکے 37 افراد کو ہلاک کردیا جب کہ 60 افراد زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک برقینا فاسو میں نامعلوم افراد نے کینیڈین گولڈ مائن کمپنی کی بس پراندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 37 افراد کو ہلاک جب کہ 60 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے ملازمین کی بس کے آگے موجود سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے سے اڑایا گیا جس کے بعد ملازمین کی بس پر فائرنگ کی گئی۔

کینیڈین گولڈ مائن کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے آسٹریلین کنٹریکٹر کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی آسٹریلوی باشندے کی ہلاکت سامنے نہیں آئی تاہم افریقی مائننگ کمپنی کے کئی افراد حملے میں ہلاک ہوئے، واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

برقینا فاسو کے سیکیورٹی حکام کے مطابق کسی بھی تنظیم کی جانب سے ابھی تک حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی تاہم فائرنگ کے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔