ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔فائل فوٹو
ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔فائل فوٹو

غریب کا مسئلہ اسٹاک مارکیٹ نہیں،اسے سستا پیازچاہیے۔ خرم دستگیر

رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیرنے کہا ہے کہ غر یب کا مسئلہ اسٹاک مارکیٹ نہیں اسے سستا پیاز چاہیے، ہمیں سنارہے ہیں اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آگئی ہے،ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب کا مسئلہ اسٹاک مارکیٹ نہیں اسے سستا پیازچاہیے،ہمیں سنارہے ہیں اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آگئی ہے،آٹے کا 10 کلو کا تھیلا453 روپے کا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، صنعت کاربجلی کی بڑھتی قیمتوں پرپریشان ہیں،کسی بھی لحاظ سے معاشی صورتحال بہترنہیں ہورہی،بجلی اورگیس کی قیمتیں بڑھادی گئیں،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا،بجٹ میں ریکارڈ خسارہ سامنے آیا ہے۔