عدالت حکم دے تو بے فارم بنانے کے لیے تیار ہیں۔فائل فوٹو
عدالت حکم دے تو بے فارم بنانے کے لیے تیار ہیں۔فائل فوٹو

غیرملکیوں کے شناختی کارڈ.نادرا کے 4ملازمین کو38،38ماہ قید

مقامی عدالت نے غیر ملکی باشندوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے سے متعلق کیس  کی سماعت میں فریقین کے دلائل سننے اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد نادرا کے چار ملازمین کو 38، 38 ماہ کی سزا سنادی ۔

عدالت کی طرف سے ملزمان کو تین تین سال اور دو دو ماہ کی سزا سنائی گئی ہے ۔ ملزمان میں سید حسام حامد،محمد بختیار،راحیل مہتاب اور ذیشان حنیف شامل ہیں ۔

ایف آئی اے نے ملزمان پر 51 غیر ملکی باشندوں کے شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں  مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ملزم حسام حامد نادرا سینٹر سائٹ انڈسٹریل ایریا کا انچارج تھا اور اسی کی نگرانی میں غیر ملکی باشندوں کے شناختی کارڈ بنائے گئے۔