عمران خان اقوام متحدہ میں ریاستی اداروں کے خلاف بات کرچکے ہیں۔فائل فوٹو
عمران خان اقوام متحدہ میں ریاستی اداروں کے خلاف بات کرچکے ہیں۔فائل فوٹو

مولانا اسعد الرحمن نے علی امین گنڈا پور کا چیلنج قبول کر لیا

مولانا اسعد الرحمن نے قومی اسمبلی میں علی امین گنڈا پور کا الیکشن لڑنے کاچیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ امین گنڈاپورمستعفی ہونےکااعلان کرے ہم مقابلہ کرنے کےلیے تیارہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے اسعدمحمود نے حکومت کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پورسیٹ خالی کر کے دوبارہ الیکشن لڑ لیں، میں بھی استعفیٰ دیتا ہوں،علی امین آپ بھی دو،الیکشن لڑ لیتے ہیں، اب پیچھے نہیں ہٹنا، استعفی کا اعلان کرو، کل الیکشن لڑتے ہیں، عوام کے پاس جاتے ہیں، دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہوجائے گا۔

مولانا اسعدمحمود نے کہا کہ آپ ان لوگوں کے کندھوں پر بیٹھ کر آئے ہیں جنھوں نے آئین کو توڑا، وزیر دفاع پرویز خٹک نے دھمکیاں دی ہیں، یہ مذاکراتی کمیٹی کے چیئرمین کا لب و لہجہ نہیں ہوسکتا، پرویز خٹک نے بطور وزیر اعلی ملک کی اکائی کو متنازعہ بنایا، ہم معاہدہ کی پاسداری کررہے ہیں، ہم مذاکرات کے لیے اب بھی تیار ہیں لیکن لب و لہجہ درست کرو۔

علی امین گنڈاپورنے کہا کہ مولانا فضل الرحمن  دھرنا ختم کرو، پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگا کر الیکشن لڑ لو، میں آج بھی اپنے چیلنج پر قائم ہوں۔