نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے۔فائل فوٹو
نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے۔فائل فوٹو

نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلیے درخواست دیدی

سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک علاج کیلیے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلیے وزارت داخلہ کو درخواست موصول ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف بیرون ملک علاج کیلیے جانے پررضا مند ہوگئے ہیں جس کے بعد نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے درخواست دائرکردی ہے جو وزارت داخلہ کوموصول ہو گئی ہے ۔

نجی ٹی وی کا کہناہے کہ درخواست شریف فیملی کی جانب سے دائرکی گئی ہے ، سیکریٹری داخلہ چھٹی پر ہیں اور ان کے آنے کے بعد ہی نام ای سی ایل سے نکالنے پرحتمی فیصلہ ہو سکے گا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اور وہ بیرون ملک علاج کیلیے جانا چاہتے ہیں اس لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے اور نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ نوازشریف کے کچھ ٹیسٹ ہونے ہیں جو کہ پاکستان میں ممکن نہیں ہیں اس لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ نوازشریف کو دو روز قبل 16 روز سروسز ہسپتال میں زیر علاج رکھنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا اور وہ جاتی امراءمنتقل ہو گئے تھے جہاں شریف میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے میڈیکل یونٹ قائم کیا گیاہے۔