ہم انگریزوں کے سامنے نہیں جھکے تھے یہ کیا چیز ہیں۔اکرم درانی

رہنما جے یوآئی (ایف)اکرم درانی نے کہا ہے کہ آپ کو ن ہیں جو ہمیں ڈرا رہے ہیں، ہم کمزور سیاست نہیں کر رہے ،ہمارے ابائواجداد انگریزوں کے سامنے نہیں جھکے تھے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما جے یوآئی (ف) اکرم درانی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کمزور سیاست نہیں کر رہے،آپ کو ن ہیں جو ہمیں ڈرا رہے ہیں،ہمارے ابائواجداد انگریزوں کے سامنے نہیں جھکے تھے۔

انہوں نے کہاکہ نیب کی وجہ سے بیوروکریسی کام نہیں کررہی ہے،مجھے دبائو میں ڈالنے کیلیے بار بار طلب کیا جا رہا ہے،نیب حکام نے کہا آپ کو دوبارہ بلانے کی ضرورت نہیں، آزادی مارچ کے ساتھ ساتھ میری پیشیاں تیز ہوتی جائیں گی،مجھے صرف عوام کے سامنے رسوا کرنے کےلیے طلب کیاجارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاراپنا پیسہ ملک سے باہرمنتقل کررہے ہیں، اس قوم کوموجودہ حکومت نے ایک عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.