آتش تاثیرپی آئی او اور او سی آئی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔فائل فوٹو
آتش تاثیرپی آئی او اور او سی آئی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔فائل فوٹو

بھارت نے سلمان تاثیر کے بیٹے کی شہریت منسوخ کر دی

بھارت نے صحافی تؤلین سنگھ اور سابق گورنر پنجاب پاکستان سلمان تاثیر کے بیٹے آتش تاثیر کی شہریت منسوخ کردی۔

بھارتی وزارت داخلہ کی ترجمان نے سوشل میڈیا پرکہا ہے کہ آتش تاثیرپی آئی او اور او سی آئی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آتش تاثیر نے کاغذات جمع کراتے وقت یہ بات چھپائی کہ ان کے والد پاکستانی تھے۔

دوسری جانب آتش تاثیر نے بھارتی وزارت داخلہ کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’ مجھے اس ضمن میں وزارت داخلہ سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے، یہ سب غلط ہے، میرے پاس کونسل جنرل کا جواب موجود ہے، مجھے 21 دن کے بجائے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ۔

نیویارک سے تعلق رکھنے والے مصنف اور صحافی آتش تاثیر نے جواب میں لکھا کہ او سی آئی کارڈ بھارتی نژاد غیر ملکیوں کو بھارت میں کام کرنے اور رہنے کی اجازت دیتا ہے۔

آتش تاثیر نے اس سال بین الاقوامی میگزین ٹائمز میں مودی کو ہندوستان تقسیم کرنے والا قرار دیتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کیا بھارت مودی حکومت کو مزید پانچ سال برداشت کر پائے گا؟۔