ڈپٹی اسپیکرکے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رواں اجلاس میں ووٹنگ مشکل ہو گئی۔فائل فوٹو
ڈپٹی اسپیکرکے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رواں اجلاس میں ووٹنگ مشکل ہو گئی۔فائل فوٹو

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتمادکی قرارداد جمع

ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سیکریٹری قومی اسمبلی کو جمع کرا دی گئی۔

قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا نوٹس رہنما ن لیگ مرتضیٰ جاوید عباسی اور محسن شاہنواز رانجھا نے جمع کرایا، نوٹس پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے دستخط بھی موجود ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 7 کے پیرا ج کے تحت جمع کرایا گیا۔

وٹس میں ڈپٹی اسپیکرکے خلاف آئین اور قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

قرارداد کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مختلف مواقع پر ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے آئین اور قواعد کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرقواعد کی خلاف ورزی کر کے ارکان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہذا ڈپٹی اسپیکرکے خلاف قرارداد پر7 دن بعد کارروائی شروع کی جائے۔

نوٹس کے 7 دن بعد قرارداد کو کارروائی کے لیے قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کر دیا جائے گا، اسی دن تحریک پیش کرنے کی اجازت ملنے پراس پر رائے شماری ہو گی اور معاملہ نمٹایا جائے گا۔