پاکستان کو10وکٹوں سے شرمناک شکست۔آسٹریلیا نےسیریزجیت لی

تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 2 صفر سے جیت لی ۔

پرتھ کے میدان میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 107 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

کینگروز کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے ناقابل شکست 52 اور48 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 107 رنز کا آسان ہدف دیا تھا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بہترین ثابت ہوا۔

پاکستان کی جانب سے اننگزکا آغازامام الحق اور کپتان بابراعظم نے کیا لیکن قومی اوپنرزایک بارپھر ناکام رہے اور بابراعظم 6 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئے، محمد رضوان بھی پہلی ہی گیند پربولڈ ہوئے جب کہ حارث سہیل ایک بار پھرناکام رہے اورانہوں نے 8 رنز بنائے۔

اننگزکے آغاز پرمچل اسٹاک نے تیزاور سوئنگ گیندبازی سے پہلے بابراعظم اور پھر محمد رضوان کو چلتا کیا جس کے بعد قومی ٹیم کا کوئی بھی بلے باز خاطر خوا کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنزاسکورکیے، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نصف سینچری اسکور کرنے والے افتخاراحمد نے 45 رنز کی اچھی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک اور ایبٹ نے دو، دو جبکہ ریچرڈسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلا میچ کھیلنے والے خوشدل شاہ بھی صرف 8 رنز بنا سکے جب کہ عماد وسم 6 اور شاداب خان ایک رن سے آگے نہ بڑھ سکے۔

ابتدائی دونوں میچوں میں بے رنگ نظرآنے والی پاکستانی ٹیم میں آج چاروں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فخر زمان، آصف علی، وہاب ریاض اور محمد عرفان کو ڈراپ کیا گیا۔

ان چاروں کی جگہ امام الحق، خوش دل شاہ ، محمد حسنین اور موسیٰ خان فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔ خوش دل شاہ اورموسیٰ خان نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے۔

واضح رہے اس میچ میں شکست کی صورت میں قومی ٹیم سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھی گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.