نجی ایئرلائنزکو اووربکنگ کرنے پرجواب دینا ہوگا۔فائل فوٹو
نجی ایئرلائنزکو اووربکنگ کرنے پرجواب دینا ہوگا۔فائل فوٹو

ڈیل کا دعویٰ۔غلام سرور خان کے خلاف درخواست دائر

سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی پر ڈیل کے دعویدار وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق خالد محمود ایڈوکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں وفاقی وزیرغلام سرور خان اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سرور خان نے ٹی وی چینل کے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی رہائی کسی ڈیل کے تحت ہوئی ہے۔

نہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ن کی ڈیل میں دیگراداروں کا بھی ذکر کیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ غلام سرور خان کو طلب کرکے ڈیل سے متعلق حقائق معلوم کیے جائیں اوران  سے پوچھا جائے کہ ڈیل پر عمل درآمد کرانے میں کس ادارے نے کردار ادا کیا؟

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ عدالت کی جانب سے نواز شریف کی ضمانت منظورہونے پرایسا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وفاقی وزیرکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے۔