کرتارپور راہداری کے افتتاح کا دن تاریخی ہے۔فائل فوٹو
کرتارپور راہداری کے افتتاح کا دن تاریخی ہے۔فائل فوٹو

وزیرِاعظم نے کرتار پورراہداری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

پاکستان نے ایک اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے سکھ  مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر سکھ یاتریوں کے لیے آج سے کرتار پور راہ داری کھول دی۔

وزیرِاعظم عمران خان نے تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کرتار پورراہداری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس 28 نومبر کو کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور اس تقریب میں وزیراعظم کی دعوت پر کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے شرکت کی تھی جب کہ بھارتی حکومت کی طرف سے وزیر خوراک ہرسمرت کور اور وزیر تعمیرات ہردیپ سنگھ شریک ہوئے تھے۔

منموہن سنگھ راہدری کے ذریعے کرتارپور پہنچے

کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت دیگر مہمان راہدری کے ذریعے کرتارپور پہنچے۔

Image result for kartarpur corridor at manmohan singh and imran

اس موقع پر منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ راہداری کھولنے سے پاکستان اوربھارت کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئے گی،آج سکھ برادری کے لیے بہت بڑا دن ہے۔

جب کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہاکہ کرتارپور راہداری کھلنے سے سب خوش ہیں، یہ راہداری کھولنا 70سال سے ہماری خواہش رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سکھ برادری کو مبارکباد

وزیراعظم عمران نے کرتارپور راہداری کے افتتاح سے قبل جاری ایک بیان میں سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کا دن تاریخی ہے اس تاریخی دن پرسرحد پار اور دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو مبارکباد دیتا ہوں، آج ہم راہداری کے ساتھ سکھ کمیونٹی کےلیے اپنے دل بھی کھول رہے ہیں، آج کا دن خطے کے امن کے لیے ہماری کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان جانتے ہیں کہ مقدس مقامات کی زیارت کتنی اہمیت کی حامل ہوتی ہے، خطےکی خوشحالی اور آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل امن کی راہ میں پوشیدہ ہے۔

Image result for kartarpur corridor inauguration

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی عمرانن خان کے مشکور

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتارپور راہداری پر پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

گرداسپور میں کرتارپور کوریڈور انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم مودی بھی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

بھارت نے سدھو کو واہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا

ذرائع کے مطابق 5 روزکے ویزے کے باوجود سدھو کو عین وقت پرا ٹاری پر روک لیا جس کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کے استقبال کے لیے واہگہ پر موجود افراد واپس روانہ ہوگئے۔

5روزکے ویزہ کے باوجود عین وقت پر نوجوت سنگھ سدھو کو اٹاری پر روک لیاگیا فوٹوفائل

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو بھارتی حکام نے نوجوت سدھو کو واہگہ سے جانے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن سدھو کے واہگہ پہنچنے پر حکام نے انہیں روک لیا۔ذرائع نے بتایا کہ نوجوت سنگھ سدھو اب کرتارپور کے راستے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

گوردوارے کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا

 ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کےلیےگورودوارہ جنم استھان کوخوبصورت لائٹوں اوربرقی قمقموں کےساتھ سجادیاگیا ہے۔

ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، گوردوارہ جنم استھان کو بھی خوبصورتی کےساتھ سجایاگیا ہے جب کہ لنگرخانے میں یاتریوں کے کھانے پینے کا بھی وافر انتظام کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کیلیے دل میں بہتعزت پیدا ہوگئی۔سکھ برادری

سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان میں اپنی مذہبی رسومات شبد کیرتن اوراکھنڈ پات میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سکھوں کے لیے کرتارپور راہداری کھولنے کے اقدام سے سکھوں کے دلوں میں ان کے لیے بہت زیادہ عزت پیداہوگئی ہے، اس اقدام دونوں ملکوں میں تعلقات بہتر ہوں گے۔

11ماہ میں راہداری کی تکمیل

حکومتِ پاکستان نے 11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں کرتارپور راہداری مکمل کی اورگوردوارہ دربار صاحب کودنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ بنادیا۔

Image result for kartarpur

کوریڈور کی افتتاحی تقریب گوردوارے کے احاطے میں ہوگی جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی جب کہ بھارتی پنجاب کےسابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو سمیت سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔

سکھ یاتری اسے بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن پرحکومتِ پاکستان کی طرف سے تحفہ قرار دے رہےہیں، بھارتی سکھ یاتریوں کی طرف سے لائی گئی سونے کی پالکی یہاں نصب کردی گئی ہے۔