سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے بھی خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مستردکی تھی۔فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے بھی خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مستردکی تھی۔فائل فوٹو

خورشید شاہ کے ریمانڈ میں اضافے کی نیب استدعا مسترد

احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں اضافے کی استدعا مسترد کردی۔

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتارسابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پرسکھرکی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں اضافے کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت نے خورشید شاہ کو15 روزکے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے 24 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ 31 جولائی کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سید خورشید شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی تھی۔