بھارت کا ایک اورمگ 29 جنگی طیارہ گرکرتباہ

بھارت کا ایک اورمگ 29 جنگی طیارہ گرکرتباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ بھارتی شہرگوا میں گرکرتباہ ہوا تاہم دونوں پائلٹس باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کے زیراستعمال طیارہ تربیتی مشن پرتھا جو اڑان بھرنے کے چند لمحوں بعد ہی تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرایا جس کے بعد اس کے دائیں جانب کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

خیال رہے کہ ستمبر میں بھی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی ائیرفورس کا مگ 21 طیارہ گرکر تباہ ہو گیا تھا۔

رواں برس مارچ میں بھی انڈین ائیرفورس کے زیر استمال مگ 21 طیارہ پرندے سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.