کوئٹہ۔فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکا۔ 3 اہلکارجاں بحق

کوئٹہ کے نواحی علاقے غزہ بند لنک روڈ پرسیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکارجاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعہ کی شب کوئٹہ کے نواحی علاقے غزہ بند لنک روڈ پرایف سی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں3 اہلکار سپاہی مولا بخش، حوالدارفرید اور حوالدار ذاکر شہید جبکہ اعظم، راشد، شیراعظم، ندیم اور داؤد زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے میں تقریباً 9 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دریں اثنا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں ہونیوالے نقصان پرافسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ معصوم انسانوں کو دہشت گردی کانشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت امر ہے، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.