نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کے والد نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنی بہن مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

گفتگو کے دوران حسین نواز نے اپنی بہن سے ایئر ایمبولینس کے بارے میں پوچھا جس پر مریم نواز نے انہیں بتایا کہ نواز شریف کے باہر جانے کی تیاری مکمل ہے۔

خیال رہے کہ عدالت عالیہ لاہورنے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے اور کہا ہے کہ اگرعلاج کے دوران وقت بڑھانے کی ضرورت پیش آئے تو اس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.