سلیکٹڈ کیا آپ کو امپائر کی انگلی پسند آئی۔بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اب نہ امپائرکی انگلی اورنہ جعلی تبدیلی چلے گی، صرف اور صرف عوام کی مرضی چلے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پرانی ویڈیو ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر پر شیئرکرتے ہوئے کہا کہ کہ میرا سوال آج بھی موجود ہے، میرا سوال سلیکٹڈ اور سلیکٹرز سے بھی ہے، سلیکٹڈ سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو امپائر کی انگلی پسند آئی، سلیکٹرز سے پوچھتا ہوں کہ کیا تبدیلی پسند آئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب نہ امپائرکی انگلی اور نہ جعلی تبدیلی چلے گی،اب صرف اورصرف عوام کی مرضی چلے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.