اختلاف پیدا کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔پرویزالٰہی

حکومت اوراتحادیوں میں اختلاف کی خبروں پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کاواضح موقف سامنے آگیا ۔

ان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں میں اختلاف پیداکرنےکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،انہوں نے کہاانشاءاللہ حکومتی اتحادی ہیں اورآگے بھی رہیں گے اس حوالے سے کوئی غلط فہمی پیدانہیں کرسکتا۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ دھرنا روکنے اورامن وامان قائم رکھنے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔انہوں نے کہاملک کوسیاسی انتشار سے بچانے کیلئے فضل الرحمن سے را بطے کیے،جودرست ثابت ہوئے۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ دھرنوں کے دوران ٹکرائوروکنے کیلیے بھی اپناکرداراداکیا۔اورسیاسی حقیقتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیشہ درست بات کی ۔

اس سے قبل چوہدری شجاعت حسین نے بھی دھرنے کے حوالے سے عمران خان اور وزیرداخلہ کی کاوشوں کو سراہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے حکومتی رٹ قائم کرنے کے مشوروں کو نہ مان کرفہم و فراست کا ثبوت دیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے انکشاف کیاکہ وزیراعظم کواناڑی کھلاڑیوں نے مشورہ دیاتھا کہ حکومتی رٹ قائم کریںلیکن عمران خان نے فہم و فراست کا ثبوت دیتے ہوئے ایسے مشوروں وک نہیں مانا تھا۔

انہوں نے کہا ایسے ہی کچھ لوگوں نے مشرف دور میں بھی حکومتی رٹ قائم کرنے کے مشورے دیے تھے۔

تبصرے بند ہیں.