اوکاڑہ۔دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی،8افراد جاں بحق

اوکاڑہ میں ملحوشیخوکے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک دریا سے8 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ کشتی ڈوبنے کے مقام پر دیگر افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں 30 سے زائد افراد سوار تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے افراد کو بچانے میں مصروف ہیں،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.