پرویز مشرف غداری کیس۔فیصلہ محفوظ۔28 نومبر کو سنایا جائے گا

اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس وقار سیٹھ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔

سیکریٹری داخلہ اورڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاجو 28 نومبر کو سنایا جائے گا،عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ مشرف کے وکیل چاہیں تو 26 نومبر تک تحریری دلائل جمع کرا دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.