یہ جھوٹی تبدیلی ہے،مصائب اللہ تعالیٰ کا عذاب ہیں۔مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ کتے کے کاٹنے جیسے واقعات، ڈینگی جیسی بیماریوں میں اضافہ اورآئے روز بڑھتے مصائب دراصل اللہ تعالیٰ کا عذاب ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف تحریک انصاف کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔پانچ سال حکمرانی کیلیے پاکستان کے درد کو سمجھنا ہوگا۔لیکن وزیراعظم اپوزیشن سے بات کرنے کوتیارنہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ملک کاانفرااسٹرکچرتباہ،نوکریاں ختم ہوگئی ہیں۔ہردن پاکستان کوتباہ کیاجارہاہے۔یہ کیسی تبدیلی ہے یہ جھوٹی تبدیلی ہے۔تحریک انصاف نے پنجاب اور کے پی کے میں بلدیاتی نظام ختم کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ایس پی ہی پاکستان کامستقبل ہے جس میں وزیراعظم،وزیراعلیٰ اورمیئرکی پارٹی سے لوگ روزانہ شمولیت کیلیے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی شمولیت ہمارے نظریے کی جیت ہے۔،مصطفی کمال کے بقول اپنے دورمیں کراچی کوترقی دی جس کی پوراملک مثالیں دیتاتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.