زخمی لڑکے کی شناخت حارث سومرو کے نام سے ہوئی۔فائل فوٹو
زخمی لڑکے کی شناخت حارث سومرو کے نام سے ہوئی۔فائل فوٹو

ڈیفنس سے لڑکی اغوا۔دوست گولی سے گھائل

کراچی کے پوش علاقے میں کار میں سوارافراد نے نوجوان لڑکی کو اسلحے کے زور پراغواکرلیا جبکہ اس کے دوست لڑکے کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔

کراچی میں پیش آنے والااس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی سے لڑکی کو بندوق کی نوک پراغواکیا گیاہے ۔ یہ واقعہ بخاری کمرشل کے علاقے واقع درخشاں پولیس سٹیشن کی حدود میں آج صبح پیش آیا ۔

اغواکاروں نے لڑکے کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جس کی شناخت حارث سومرو کے نام سے ہوئی ہے جسے ابتدائی طور پر نیشنل میڈیکل سینٹرلے جایا گیا تاہم بعدازاں اسے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام اور پولیس افسران موقع پر تحقیقات کیلیے پہنچ گئے ۔

ایس ایس پی شیراز نظیر نے بتایاہے کہ اس معاملے میں پولیس کے پاس صرف ایک ہی گواہ موجود ہے تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور جلد ہی اغواکاروں کو گرفتارکرلیا جائے گا۔

زخمی ہونے والے نوجوان سومرونے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایاہے کہ ہم لوگ ” بارا بخاری “ جارہے تھے کہ راستے میں ایک گاڑی میں سوار چارافراد نے گولی مارنے کے بعد اس کی دوست کو اغواکرلیا۔

لڑکے کو گردن میں گولی ماری گئی جوکہ بعد میں اس کی چھاتی میں چلی گئی ۔دونوں بچوں کے والدین کو واقعہ سے متعلق آگاہ کر دیا گیاہے۔