حادثے کی وجہ خراب موسم بتائی جارہی ہے۔فائل فوٹو
 حادثے کی وجہ خراب موسم بتائی جارہی ہے۔فائل فوٹو

امریکا میں طیارہ گرکرتباہ۔2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

امریکا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور3 زخمی ہو گئے۔

حادثہ امریکی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا میں پیش آیا، چیمبر لین میونسپل ائیرپورٹ سے پی سی 12 ایئر کرافٹ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی زمین پر گرگیا، امدادی ٹیمیں فوری پر حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق سنگل انجن طیارہ چیمبرلین سے اداہو فالز کے مقامی ائیرپورٹ کی جانب محو سفر تھا کہ موسم کی شدت کے سبب حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس وقت علاقے میں ایک انچ فی گھنٹہ کے تناسب سے شدید برفباری جاری تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کے سبب حد نگاہ ایک میل سے بھی کم رہ گئی تھی۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق جہاز گرنے کی مزید تفصیلات جاننے کی کوشش جاری ہے۔