میزائل اپنے مطلوبہ ہدف سے پہلے ہی پھٹ گیا۔فائل فوٹو
میزائل اپنے مطلوبہ ہدف سے پہلے ہی پھٹ گیا۔فائل فوٹو

 بھارت کا ایک اور میزائل تجربہ ناکام ہوگیا

بھارت کا ایک اور میزائل تجربہ ناکام ہوگیا، خطے میں جنگی جنون کو بڑھاوا دینے والے بھارت کوایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا اگنی3 ایٹمی میزائل کا تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔ اگنی3 ایٹمی میزائل اپنی پہلی آزمائشی پرواز میں ہی ناکام ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ تکنیکی خرابی کے باعث ناکام ہوا اور میزائل اپنے مطلوبہ ہدف سے پہلے ہی پھٹ گیا۔

ذرائع کے مطابق اگنی3 زمین سے زمین پرمارکرنے والاایٹمی میزائل ہے جو کہ ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن اسکا پہلا تجربہ ہی ناکام ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے کئی میزائل تجربے ناکام ہو چکے ہیں، بھارت کے سب سونک کروز میزائل نربھے کا ایک اور تجربہ ناکام ہو گیا تھا۔

رواں سال بھارت کی جانب سے چاند پر بھیجا گیا چندریان مشن بھی ناکام ہوا اور اس سے قبل مختلف میزائل تجربات میں بھی بھارت ناکام ہوا۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی اگنی 1 اوراگنی 2 اپنے آزمائشی مرحلے میں ناکام ہوئے تھے اوراب اگنی 3 کے تجربے میں بھی بھارتی سائنسدانوں کو ناکامی کا سامنا کرناپڑا ہے۔