ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

عمران صاحب پہلے اپنی ذہنی اسموگ کا علاج کرائیں۔مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎عمران صاحب پہلے اپنی ذہنی اسموگ کا علاج کرائیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے جھوٹے دعوے صرف الٰہ دین کا چراغ ہی پورے کر سکتا ہے، جب تک آپ کی ذہنی اسموگ ختم نہیں ہوگی زمینی اسموگ ختم ہونا ناممکن ہے۔

مریم اورنگزیب نے حکومت اور وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ذہنی اسموگ کی وجہ سے ملک کی معیشت، روزگار اور  کاروبار پر بھی اسموگ چھائی ہے، ‎ لاہور میں درخت لگانے سے پہلے بتائیں خیبرپختونخوا کے ایک ارب سلیمانی ٹوپی پہنے درخت کہاں غائب ہیں؟

مریم اورنگزیب نے بیان کے دوران حکومت سے سوال کیا کہ ایک سال میں آپ نے اسموگ کے خاتمے کے لیے کون سی ٹیکنالوجی استعمال کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نےکہا تھا کہ اسموگ کا بچوں پر انتہائی بُرا اثر پڑرہا ہے، جس سے پھیپھڑوں کی نشونما رُک رہی ہے، زیادہ اسموگ بھارت میں چاول کا بھوسہ جلانے کی وجہ سے ہوتی ہے۔