عدالت نے تینوں ملزمان کو 10،10 لاکھ روپے معاوضہ مقتول کی اہلیہ اداکرنے کاحکم دیدیا۔فائل فوٹو
عدالت نے تینوں ملزمان کو 10،10 لاکھ روپے معاوضہ مقتول کی اہلیہ اداکرنے کاحکم دیدیا۔فائل فوٹو

عمران فاروق قتل کیس۔برطانوی پولیس نے اہم شواہد پیش کردیے

انسداددہشتگردی عدالت میں عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی پولیس نے انتہائی اہم شواہد عدالت میں پیش کردیے، برطانوی پولیس نے آلہ قتل اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج عدالت میں پیش کردیں،برطانوی پولیس نے ایک اینٹ اور2 تیزدھارچاقوکے علاوہ کرائم سین کی ڈائیاگرام اور نقشہ بھی عدالت میں پیش کردیا۔

انسداددہشتگردی عدالت(اے ٹی سی)میں عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی،جج شاہ رخ ارجمندنے کیس کی سماعت کی،برطانوی پولیس کے 3 گواہ ،تینوں ملزمان خالدشمیم،محسن اورمعظم علی عدالت پیش ہوئے۔

چیف انویسٹی گیشن افسرسٹیورڈگرین وے نے بیان قلمبندکرایا،سٹیورڈگرین وے کاکہناتھا کہ عمران فاروق کیس کی تفتیش کانام”آپریشن ہیسٹار”رکھاگیا،برطانیہ میں چیف انویسٹی گیشن افسرنے ریکارڈعدالت میں پیش کردیا۔

ملزم محسن علی کاتعلیمی اورکالج حاضری کاریکارڈعدالت پیش کیاگیا،محسن علی کی برطانیہ پہنچنے سے متعلق دستاویزات،ای میلزبھی پیش کردی گئیں۔

برطانوی پولیس نے آلہ قتل اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج عدالت میں پیش کردیں،برطانوی پولیس نے ایک اینٹ اور2 تیزدھارچاقوکے علاوہ کرائم سین کی ڈائیاگرام اور نقشہ بھی عدالت میں پیش کردیا۔