مقتول کو دو گولیاں لگیں ۔فائل فوٹو
مقتول کو دو گولیاں لگیں ۔فائل فوٹو

بہادر ماں نے7 سال بعد بیٹے کے قاتل کو قتل کر دیا

سیالکوٹ کے علاقے بٹر میں ماں نے 7 سال بعد بیٹے کے مبینہ قاتل کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

نعمان اور دیگرافراد پر7 سال قبل فائرنگ کر کے21 سالہ تسلیم عرف کاکا کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

مقامی عدالت نے نعمان عرف کوڈو کو سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد اپریل 2019 میں لاہور ہائی کورٹ نے نعمان کو بےگناہ قرار دے کر بری کردیا تھا۔

 پولیس کے مطابق ملزم اپنے گاؤں آیا تو مقتول کی ماں اسے قتل کرکے فرارہوگئی، پولیس نے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اورملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔