اردن میں آتشزدگی سے13پاکستانی شہری جاں بحق

اردن کے شہرکراما میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 13 پاکستان جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ الکرامہ کے علاقے میں ایک کھیت میں پیش آیا جہاں صبح سویرے ٹین کی چادروں سے بنے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی اس گھر میں دو پاکستانی خاندان رہائش پذیر تھے۔

آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے تیزی سے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اوراندر موجود لوگوں کو جان بچانے کا موقع نہ مل سکا۔ آتش زدگی سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 8 بچے اور4 خواتین شامل ہیں۔

بعض افراد کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیاہے تاہم آگ کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں ، تحقیقاتی اداروں نے وجہ جاننے کیلیے انویسٹی گیشن کا آغازکر دیاہے ۔ اردن کی جانب سے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اردن میں روزگارکے لیے 8 ہزارپاکستانی مقیم ہیں جن میں سے بہت سے لوگ زراعت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.