ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو مات۔آسٹریلیا کا کلین سوئپ

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی پاکستان کوایک اننگزاور48 رنز سے شکست ہو گئی،آسٹریلیا نے دو میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو وائٹ واش کردیا۔

گلابی بال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 239 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح میچ میں قومی ٹیم کو ایک اننگزاور48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 248 رنز درکار تھے اور شان مسعود اور اسد شفیق وکٹ پرموجود تھے۔

پاکستان کا اسکور 123 رنز پر پہنچا تو شان مسعود 68 رنز بنا کر ناتھن لیون کا شکارہوگئے،اسد شفیق بھی ناتھن لیون ہی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، انہوں نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

افتخار احمد 27، محمد رضوان 45 اور یاسر شاہ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ  آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ناتھن لیون نے 5 اور جوش ہیزلوڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ڈیوڈ وانر کو شاندار ٹرپل سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل برسبین ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور5 رنز سے مات دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.