قائم علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں تین بار درخواست ضمانت جمع کرائی۔فائل فوٹو
 قائم علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں تین بار درخواست ضمانت جمع کرائی۔فائل فوٹو

قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آبادہائیکورٹ نے سولر پینل کے ٹھیکوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظورکرلی،عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ نیب کی جانب سے 3 دسمبر کو پیش ہونے کا کال اپ نوٹس ملا ،سولر پینل کے ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے 3 دسمبر کو طلب کیاہے جس میں گرفتاری کا خدشہ ہے.

عدالت نے قائم علی شاہ کی 9 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا،عدالت نے قائم علی شاہ کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔