آسٹریلیا سے شرمناک شکست کے بعد پاکستان کیلیے پریشان کن خبر

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے باعث قومی ٹیم آئی سی سی ریکنگ میں آٹھویں نمبرپرچلی گئی ہے جبکہ بھارت پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے پربراجمان ہیں۔

آئی سی سی نے عالمی ٹیموں کی نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستانی ٹیم ناقص کارکردگی اور اننگ سے شکست کھانے کے بعد ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پرآ گئی ہے ۔قومی ٹیم کیلئے رواں سال اچھا نہیں رہا کیونکہ جنوبی افریقہ میں بھی ناکامی ملی جبکہ آسٹریلیا کیخلاف یو اے ای میں پانچ ون ڈے میچز کی سیزیز میں بھی وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں بھی گرین شرٹس ناکام رہے، ورلڈ کپ میں بمشکل تمام پانچویں نمبر پر اختتام کیا تھا۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 ہوم سیریز میں بھی وائٹ واش کی خفت کا سامنا رہا،آسٹریلیا کے دورے میں بھی ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، برسبین میں اسے اننگزاور5 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،اب ایڈیلیڈ میں بھی اننگزاور48رنزکی ہارمقدر بنی، رینکنگ ٹاپ 10 میں اب پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش اورافغانستان سے ہی آگے ہے۔

بھارت پہلے ، نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر براجمان ہیں، زمبابوے 11 اورآئرلینڈ 12 ویں پوزیشن پر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.