خاتون کو تفتیش کیلیے تھانے منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو
خاتون کو تفتیش کیلیے تھانے منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو

پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا

پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس نے کارروائی کرکے مبینہ خاتون خودکش حملہ آورکو دھماکا خیزمواد سمیت گرفتارکرلیا،خاتون کو تھانے منتقل کردیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواپولیس نے کارروائی کرکے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا،پولیس نے جنرل بس اسٹینڈسے مبینہ خاتون خودکش حملہ آورکودھماکا خیزمواد برآمدسمیت گرفتار کرلیا،خاتون کو تفتیش کیلیے تھانے منتقل کردیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ افغان مہاجرخاتون خام بارودی مواد لاہور لے جا رہی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے خاتون کے اہل خانہ اورساتھیوں سمیت 8 افراد گرفتارکو کر لیا ہے جنہیں مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سٹی پشاورشعیب خان نے بتایا ہے کہ پشاور میں خفیہ معلومات پر اہم نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار خاتون نے پشاور میں پلان کی ناکامی پر بارودی مواد لاہور منتقل کرنے کی کوشش کی،اسے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ گروہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  بارودی مواد کو پریما کارڈ اور ریموٹ کنٹرول کیا گیا تھا۔