جسٹس گلزار فروری 2022 تک فرائض انجام دیں گے۔فائل فوٹو
جسٹس گلزار فروری 2022 تک فرائض انجام دیں گے۔فائل فوٹو

جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے جسٹس گلزار احمد کی چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، وہ 21 دسمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبرکوعہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں، انہوں نے رواں سال جنوری میں عہدہ سنبھالا تھا ۔ جسٹس گلزار فروری 2022 تک فرائض انجام دیں گے یعنی وہ مجموعی طور پر2 سال دو ماہ اور دس دن تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے جبکہ ان کے بعد چیف جسٹس عمرعطا بندیال ہوں گے ۔

وزارت قانون نے جسٹس گلزاراحمد کی بطور چیف جسٹس تقرری کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی جس کے بعد یہ صدر مملکت کو بھیجی گئی، صدر کی منظوری کے بعد آئین کے آرٹیکل 175 اور177 کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔