ایک سابق آرمی چیف کے مقدمے کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔فائل فوٹو
ایک سابق آرمی چیف کے مقدمے کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔فائل فوٹو

سنگین غداری کیس کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی

خصوصی عدالت اسلام آباد میں سنگین غداری کیس کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آبادکی خصوصی عدالت میں سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی،وکیل استغاثہ علی ضیا باجوہ نے کہا کہ کیس میں مجھے اورمنیر بھٹی کو مقررکیا گیا،گزشتہ شام 4 بجے معلوم ہوا کہ ہمیں مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس وقار احمد نے کہاکہ ہم نے کیس کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو پہلے بتایا جائے،آپ کتنے عرصے میں کیس کو مکمل کرنا چاہیں گے؟وکیل استغاثہ علی ضیا باجوہ نے کہاکہ میں اس کیس کو ایک ماہ میں مکمل کر دوں گا۔

جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ یہ تو اب صرف 2 دن کا کیس ہے،وکیل استغاثہ علی ضیا باجوہ نے کہاکہ کوشش ہوگی عدالت کو مطمئن کر سکوں، جسٹس نذراکبر نے کہاکہ یہ ایک سادہ کیس ہے اس کی دستاویزات مکمل ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ایک دن ڈاکٹر اشفاق حسن کو بائی بائی کیا گیا،بعدمیں آپ کو مقرر کیاگیا،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ آپ کوذہن میں رکھنا ہوگا کہ یہ خصوصی عدالت ہے،اس کیس میں آنے سے پہلے تیاری کرلیا کریں،خصوصی عدالت اسلام آباد میں سنگین غداری کیس کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی۔