ہمسایہ ملک چین اور بھارت کی مثال سامنے، چین نے 30سال میں لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا، عمران خان، کامیاب پاکستان پروگرام کے اجلاس سے خطاب
ہمسایہ ملک چین اور بھارت کی مثال سامنے، چین نے 30سال میں لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا، عمران خان، کامیاب پاکستان پروگرام کے اجلاس سے خطاب

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس۔وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخرکردیا۔

جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیے ہیں کہ کئی ملزم ہیں جنہوں نے عمران خان سے پہلے بریت کی درخواستیں دیں، یہ ممکن نہیں دیگر ملزمان کی درخواستیں چھوڑ کر عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنائیں۔

انسداددہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی،وزیراعظم کی جانب سے بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے،گزشتہ سماعت پرسرکاری وکیل نے عمران خان کی بریت کی مخالفت نہیں کی تھی۔

عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخرکردیا،جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیے ہیں کہ کئی ملزم ہیں جنہوں نے عمران خان سے پہلے بریت کی درخواستیں دیں،ممکن نہیں دیگر ملزموں کی درخواستیں چھوڑ کر عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنائیں ۔

جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ اعجاز چوہدری،اسد عمر،جہانگیر ترین سمیت متعدد ملزموں نے درخواستیں واپس لیں،کئی ملزمان کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ،سینکڑوں کارکنوں سے متعلق کیس ہے متعدد کی پیروی فیصل چوہدری کررہے ہیں ،بابراعوان نے کہا کہ جوملزم عدالت آرہے ہیں ان کی درخواستوں پر بحث سن لیں۔