وہ کام میں دلچسپی نہیں لے رہی تھیں۔فائل فوٹو
وہ کام میں دلچسپی نہیں لے رہی تھیں۔فائل فوٹو

وزیراعظم کی معاون خصوصی شمشاد اخترکی چٹھی

وزیراعظم کی معاون خصوصی شمشاد اخترکوعہدے سے ہٹا دیا گیا،وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی کی تعداد13 رہ گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے شمشاد اختر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور یوسف بیگ مرزا کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع وزیراعظم آفس کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی شمشاد اختر کو سبکدوش کردیاگیا ،وزیراعظم نے شمشاداختر کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کیلیے معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔

ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ شمشاداختر کا عہدہ وزیر مملکت کے برابرتھاوہ کام میں دلچسپی نہیں لے رہی تھیں، کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ سے بھی شمشاد اختر کا نام ہٹا دیا گیا،وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی کی تعداد13 رہ گئی۔