میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

ان ہاؤس تبدیلی خواب میں چھیچھڑے۔فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں ان ہاؤس تبدیلی لائیں، وہ اپنی پارٹی کے بعد پارلیمان میں تبدیلی کی بات کریں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ن لیگ کے صدر شہباز شریف لیکن فیصلے کوئی اورکرتا ہے، وہ پہلے اپنی پارٹی کے حقیقی صدر تو بن جائیں،ان ہاؤس تبدیلی کا بیان خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، ان حسرتوں کیلئے ان سے ہمدردی ہی کی جاسکتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ان ہاؤس تبدیلی کی شوبازی نہ کریں، پارلیمان میں آکر قانون سازی کی ذمہ داری پوری کریں، شہباز شریف چیئرمین سینیٹ تبدیلی کے معاملے پر ہزیمت کو بھول گئے، بلاول اور مولانا بھی پارلیمان کی بالادستی کے دعوؤں پرعمل کریں، قانون سازی سے متعلق اپنی جماعتوں کو یرغمال نہ بنائیں۔