زینب نوید کو 2012 میں مس پاکستان مقابلے میں انہیں فاتح قراردیا گیا تھا۔فائل فوٹو
زینب نوید کو 2012 میں مس پاکستان مقابلے میں انہیں فاتح قراردیا گیا تھا۔فائل فوٹو

سابق پاکستانی مس ورلڈ کارحادثے میں چل بسیں

سابق پاکستانی مس ورلڈ زینب نوید امریکہ میں ایک کارحادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔

نیویارک کی راک لینڈ کائونٹی کے گاﺅں پمونا کے پولیس حکام نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ زینب نوید گاڑی چلا رہی تھی کہ اچانک غلط یوٹرن لینے کی کوشش کے دوران ان کی گاڑی ٹکرا گئی اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔

امریکہ کے گائوں پومونا میں رہائش پذیر زینب نوید نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 2012 میں ہونے والے مس پاکستان ورلڈ کے مقابلوں میں لاہور شہرکی نمائندگی کی تھی جہاں انہیں فاتح قرار دیا گیا۔

انہوں نے فلپائن میں ہونے والی مس ارتھ 2012 کے مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا۔21 نومبرکو فیس بک پر اپنی آخری پوسٹ میں، زینب نوید نے ایک سیڑھی پر بیٹھے ہوئے سنہری چمکیلے لباس میں اپنی تصویر شیئر کی جس کا کیپشن ”انسان کی سب سے بڑی خوبی پرامن مسکراہٹ ہے ، جو ہمیشہ دنیا کو اپنی طرف مسکراتے ہوئے دیکھتی ہے“۔