حکام کی جانب سے فوجیوں کی شناخت ابھی ظاہرنہیں کی گئی۔فائل فوٹو
حکام کی جانب سے فوجیوں کی شناخت ابھی ظاہرنہیں کی گئی۔فائل فوٹو

امریکی فوج کےمزید 3جوان کم ہو گئے

امریکا کی ریاست منیسوٹا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق UH-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹرنے منیسوٹا کے سینٹ کلاؤڈ ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد اس کا رابطہ کنٹرول سینتر سے منقطع ہوگیا تھا۔

منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے ہیلی کاپٹر حادثے کی  تصدیق کی تاہم حکام کی جانب سے فوجیوں کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

منیسوٹا کے ایڈجسٹنٹ جنرل میجر جنرل جون جینسن نے کہا مینیسوٹا کےفوجیوں کی ہلاکت ان کے اہل خانہ کے لیے تباہ کن ہے، ہماری فی الحال ترجیح یہ ہے کہ ان کے اہل خانہ کا خیال رکھا جائے۔

منیسوٹا کے نیشنل گارڈز کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر  سینٹ کلاؤڈ کے جنوب میں گرکرتباہ ہوا، ہیلی کاپٹر نے ٹیسٹ پرواز کے لیے اڑان بھری تھی جس میں 3گارڈ مین سوار تھے۔