کیس کی سماعت اب ایک ماہ بعد ہوگی ۔فائل فوٹو
کیس کی سماعت اب ایک ماہ بعد ہوگی ۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ

پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کے کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ کرلیا۔ کنول شوزب، ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدرکی اہلیت کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ ن لیگی اراکین کی جانب سے تین خواتین ممبران قومی اسمبلی کو 62 ون ایف کے تحت نا اہل کرنے کی استدعا اسلام آباد ہائیکورٹ میں کی گئی تھی۔

دوران سماعت عدالت نے استفسارکیا کہ کیا مخصوص نشست کی نااہلی کیلیے آج تک الیکشن ٹریبونل میں کوئی کیس آیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ابھی تک مخصوص نشست کی نااہلی کے لیے کوئی درخواست نہیں آئی۔

وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی کنول شوزب، ملائکہ بخاری اورتاشفین صفدر کی اہلیت سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت سے مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویزاورطاہرہ بخاری نے پی ٹی آئی کی خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلیے رجوع کیا تھا۔