دوران سماعت نیب کی جانب سے نواز شریف کی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کی۔فائل فوٹو
دوران سماعت نیب کی جانب سے نواز شریف کی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کی۔فائل فوٹو

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نوازشریف کی اپیل کی سماعت کرے گا۔ ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب کی اپیل بھی 18 دسمبر کو ہی سماعت کے لیے مقرر کردی۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور پونے چار ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف نے سزا کالعدم کرنے کے لیے اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ نیب نے سزا بڑھانے کے لیے اپیل دائر کی ہے۔