رواں سال ڈینگی کے باعث مرنے والوں کی تعداد44 ہوگئی۔فائل فوٹو
رواں سال ڈینگی کے باعث مرنے والوں کی تعداد44 ہوگئی۔فائل فوٹو

کراچی میں قاتل مچھر آزاد۔خاتون سمیت دوجانیں نگل گیا

کراچی میں قاتل مچھرنے خاتون سمیت دوجانیں نگل لیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں اور شہرقائد میں ڈینگی مچھر نے مزید 2 لوگوں کی زندگیاں ختم کردیں۔

کراچی میںگزشتہ24گھنٹے کے دوران ڈینگی کے69کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دو مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 32سالہ خاتون اور16 سالہ لڑکاشامل ہیں۔دونوں کراچی کے نجی اسپتال میں داخل تھے۔

دوہلاکتوں کے بعد رواں سال ڈینگی کے باعث مرنے والوں کی تعداد44 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔