ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

وزیر اعظم مہنگائی کا بم پھینک کر کہتے ہیں گھبرانا نہیں

مسلم لیگ(ن)نے ترجمان مریم اورنگزیب کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔وہ کہتی ہیں کہ قوم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والوں نے پندرہ ماہ میں ملک میں روٹی ،روزگار ،کاروباراور معیشت کوبند کردیاہے۔

انہوں نے کہا پندرہ ماہ میں 12 ہزارارب کا تاریخی قرضہ جبکہ مہنگائی41 فیصد بڑھ گئی ہے لیکن کہا جارہاہے کہ گھبرانا نہیں۔مریم  اورنگزیب نے کہا کہ15 ماہ سے جھوٹے ، نالائق اور نااہل ملک پہ مسلط ہیں۔

انہوں کہاکہ عمران صاحب ہر روزغریب عوام پر مہنگائی کا بم پھینک کر کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں۔اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے مزید لکھا کہ عمران صاحب آپ قوم کے لیے بری خبر بن چکے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ عمران صاحب اپنی نالائقی، نااہلی اور مہنگائی کے ظلم سے قوم کواورکتنا رلائیں گے؟پندرہ ماہ میں گیس کی قیمت میں سو فیصد اور گیس کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ، کہتے ہیں گھبرانا نہیں ۔