نالائق حکومت کو برداشت نہیں کریں گے۔فائل فوٹو
نالائق حکومت کو برداشت نہیں کریں گے۔فائل فوٹو

بتائیں!پنجاب میں شیرشاہ سوری نے کتنے منصوبوں کا افتتاح کیا۔بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نالائق وزیراعظم نے معیشت کابراحال کردیا۔بیوروکریسی کومشکلات کاسامناہے،عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گئے ہیں،چھوٹے تاجرٹیکسزکے طوفان کی زدمیں ہیں،ملک میں کسی کوروزگارنہیں مل رہا،معیشت کی تباہ حال صورتحال میں ہم میگاپروجیکٹس کاافتتاح کررہے ہیں۔

کراچی میں شہید ملت انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا معاشی بحران صرف عوامی حکومت حل کرسکتی ہے۔نالائق اورسلیکٹڈوزیراعظم مسائل حل نہیں کرسکتے۔عوام کوامیدتھی ان کوایک کروڑنوکریاں ملیں گی،آج وہ ناامیدہوچکے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس نالائق حکومت کو برداشت نہیں کریں گے۔پاکستان میں طاقت کاسرچشمہ عوام ہےاورہم عوامی حکومت بناکررہیں گے.

انہوں نے کہاہم نےبےنظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا،خان صاحب آپ اس میں کٹوتی کررہےہیں،پنجاب میں شیرشاہ سوری سےپوچھیں کہ ایک سال میں کتنےمنصوبوں کاافتتاح کیا،سندھ میں 7میگامنصوبوں کی وجہ سے مزدوروں کوروزگارملا جبکہ وفاقی حکومت پروجیکٹس بندکرکے لوگوں کوبےروزگارکررہی ہے۔

بلاول بھٹونے کہاکہ معاشی بحران کے خاتمے کیلئے انفرا اسٹرکچرپرتوجہ دیناہوگی۔انہوں نے کہا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ارب پتی لوگوں کودی گئی۔معاشی بحران کے خاتمے کیلیے ایک کروڑنوکریاں دیناہوں گی۔