ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔فائل فوٹو
 ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔فائل فوٹو

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی داتا دربار پر حاضری

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے داتا دربار پر حاضری دی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے داتا دربار پر فاتحہ خوانی کی، چادرچڑھائی اور پھول بھی رکھے۔

داتا دربار میں حاضری کے موقع پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف کا مدت ملازمت میں توسیع کے بعد یہ پہلا دورہ لاہور ہے، اس موقع پرانہوں نے سفید ٹوپی، شلوار قمیض کے اوپر نیلے کوٹ کے ساتھ کندھوں پر چادر ڈال رکھی تھی۔