سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو
سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد پر جادو ٹونے کی حکومت ہے۔شہباز شریف

ئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ حکومت سے پُر خلوص بات چیت کی جائے۔

مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت بھی ان دنوں لندن میں موجود ہے اور گزشتہ روز ن لیگی رہنماؤں کا اجلاس بھی ہوا تھا جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ن لیگ کے اجلاس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مسلم لیگ ن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ رہنماؤں سے ملاقات کے دوران  چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر گفتگو ہوئی، ویسے توعمران نیازی سے ماضی قریب کے تجربات مایوس کُن رہے ہیں لیکن پھر بھی ہماری کوشش ہو گی کہ حکومت سے پُرخلوص بات چیت کریں۔

میڈيا سے گفتگو میں ان ہاؤس تبدیلی کے سوال پر شہباز شریف نےکہا کہ اسلام آباد کی فضاؤں میں تو بے شمار چیزیں چلتی ہیں، اسلام آباد تواب جادو ٹونے کی گرفت میں ہے۔

اس موقع پر لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فریش الیکشن کا پہلا مرحلہ ان ہاؤس تبدیلی ہونی چاہیے۔

نواز شریف کی صحت سے متعلق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے پلیٹیلیٹس برقرار رکھنےکے لیے انہیں دوائیں دی جا رہی ہیں، وہ جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گے۔

خیال رہے کہ اس وقت شہباز شریف اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ان کے علاج کے غرض سے  لندن میں موجود ہیں۔