انتخابات کے قریب آتے ہی ارکان کی ن لیگ میں شمولیت ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو
انتخابات کے قریب آتے ہی ارکان کی ن لیگ میں شمولیت ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو

مائنس عمران خان کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔جہانگیر ترین

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہے ہی عمران خان صاحب کی وجہ سے مائنس ون کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مائنس عمران خان کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے معیشت کا بیڑا غرق کیا،ان کا بویا ہوا ہم کاٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو سنبھال رہے ہیں اور مہنگائی پر بھی قابو پائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی پر کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری اوراپوزیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ مل بیٹھیں۔پارلیمنٹ سپریم ہے قانون سازی کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی درخواست پرانہوں نے کہا جن لوگوں پر کیسز ہیں وہ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔نواز شریف کی تیمار داری کیلیے ان کے بیٹے موجود ہیں۔مولانا فضل الرحمن سے متعلق سوال پرانہوں نے کہا ان کا آنا جانا لگا رہتاہے۔