قائم علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں تین بار درخواست ضمانت جمع کرائی۔فائل فوٹو
 قائم علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں تین بار درخواست ضمانت جمع کرائی۔فائل فوٹو

قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع

اسلام آبادہائیکورٹ نے سندھ روشن پروگرام کے سٹریٹ لائٹس جعلی ٹھیکوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کردی۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں سندھ روشن پروگرام کے سٹریٹ لائٹس جعلی ٹھیکوں کے کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ قائم علی شاہ کی گرفتاری نہیں چاہتے، قائم علی شاہ کو صرف انکوائری میں طلب کیا ہے،جسٹس محسن اخترکیانی نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بتادیا کریں آپ نے کب گرفتارکرنا ہے۔

قائم علی شاہ کے وکیل نے درخواست خارج نہ کرنے کی استدعا کردی،عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی،عدالت نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔